جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان ٹائمز کی سو بااثر شخصیات میں شامل

14 اپریل, 2023 13:11

معروف جریدے ٹائمز نے سال کے سو بااثر شخصیات کی فہرست جاری کردی، جس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان بھی شامل ہیں۔

جریدہ لکھتا ہے کہ موسمیاتی بحران کے بہت سے خوفناک پہلو ہیں، لیکن ایک سب سے زیادہ تکلیف دہ یہ ہے کہ یہ ان ممالک کو سب سے زیادہ متاثر کر رہا ہے، جو اس کے لیے کم سے کم ذمہ دار ہیں۔ پاکستان عالمی اخراج کے صرف ایک حصے کا ذمہ دار ہے، لیکن موسمیاتی بحران کی وجہ سے گزشتہ سال ملک کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ سیلاب کی زد میں آ گیا۔

ٹائمز کے مطابق جب شیری رحمان نومبر میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس کوپ 27 میں شرکت کے لیے مصر پہنچی تو پانی ابھی پوری طرح سے نہیں اترا تھا۔ جہاں پاکستان کی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کی حیثیت سے انہوں نے ان لوگوں کو آواز دی، جنہوں نے سیلاب میں اپنا سب کچھ کھو دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شدید گرمی 90 ہزار یورپی باشندوں کی جان لے سکتی ہے : ماحولیاتی ایجنسی

جریدے مزید لکھتا ہے کہ جذباتی تقریروں اور مذاکرات میں انتھک مصروفیت کے ذریعے، انہوں نے بہت سے مندوبین کو اس بات پر قائل کیا کہ صریح ناانصافی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

ٹائمز کہتا ہے کہ کوپ 27 کا اختتام ایک تاریخی فیصلے سے ہوا۔ عالمی برادری نے پہلی بار کمزور ممالک کی مدد کے لیے نقصان کی مالی امداد کے انتظامات کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ موسمیاتی انصاف کی جانب ایک بڑا قدم ہے، لیکن ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ ہمیں شیری رحمان جیسے مزید لوگوں کی ضرورت ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top