جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سینیٹ میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت کرانے کی قرارداد منظور

10 اپریل, 2023 14:20

اسلام آباد : سینیٹ نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت کرانے کی قرارداد متفقہ منظور کر لی ہے۔

قرارداد سینیٹر طاہر بزنجو نے پیش کی، جس کے مطابق ملک میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ تمام انتخابات بیک وقت ہونے ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ سے بھی منظور

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ صرف پنجاب میں الیکشن کرانے سے دیگر چھوٹے صوبوں کر منفی اثرات مرتب ہوں۔ قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک وقت ہونے سے وفاق مضبوط ہو گا۔

سینیٹر طاہر بزنجو کا کہنا تھا کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کو خلاف محاذ آرائی کی بجائے ملکی استحکام کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top