جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بڑھتے حادثات کے باعث سندھ حکومت کا بس مسافروں کی انشورنس کرنے کا فیصلہ

10 اپریل, 2023 14:12

کراچی : ہوائی سفر کی طرز پر بس مسافروں کی بھی انشورنس کی جائے گی، دوران سفر حادثے میں موت پر مسافر کے ورثاء کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے انشورنس کیلئے کمپنیوں سے ویسٹ پاکستان موٹروہیکل آرڈیننس 1956 کے تحت درخواستیں مانگ لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : راونتی کچے کے ڈاکوؤں کا محاصرہ، دریائے سندھ کے کنارے 50 چوکیاں قائم

ایک بازو یا ایک ٹانگ کے زیاں پر 50 سے 65 ہزار روپے، دونوں ٹانگوں کے زیاں پر ایک لاکھ 40 ہزار اور دونوں آنکھیں ضائع ہونے پر ڈھائی لاکھ ملیں گے۔ کم سے کم رقم ایک دانت کے ضائع ہونے پر 12 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے۔

بس مسافروں کی انشورنس کی مد میں بس 500، کوسٹر 300 اور وین مالکان 200 روپے فی ٹرپ ادا کریں گے۔ 200 کلومیٹر تک دس روپے فی مسافر جبکہ 400 کلومیٹر سے زیادہ سفر پر 30 روپے فی سواری انشورنس ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top