جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

10 اپریل, 2023 11:45

لاہور : عدالت نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ درخواست شہری محمد جنید نے ایڈووکیٹ آفاق احمد کی وساطت سے دائر کی گئی۔

وکیل نے کہا کہ اس میں دو استدعا کی گئی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ آپ پارٹی چیئرمین کو ہٹانے کے کس طرح متاثرہ فریق ہیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ میں ایک ووٹر اور ملک کا شہری ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : مڈل ایسٹ کے ایک سربراہ نے مجھے میرے خلاف سازش سے متعلق بتایا: عمران خان

عدالت نے کہا کہ آپ کو اعتراض ہے تو کسی دوسری پارٹی میں چلے جائیں۔ آپ کی یہ پہلی پٹیشن ہے۔ وکیل نے کہا کہ جی یہ میری پہلی پٹیشن ہے۔

عدالت نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top