جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جوڈیشل ریفارمز ہونی چاہئیں مگر اس کا وقت بہت اہم ہوتا ہے : علی محمد خان

29 مارچ, 2023 13:31

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ یہ ملک اب کالا کوٹ ہی اسے بچائے گا، جوڈیشل ریفارمز ہونی چاہئیں۔

تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کوئی بھی ملک عدل و انصاف کے نظام کے بغیر آگے نہیں جاسکتا۔ عمران خان کا انصاف کے نظام کا مؤقف آج کا نہیں 27 سال پرانا ہے۔ کل وہی تاریخ دہرائی گئی جو 1997میں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کے یکم مارچ کے فیصلے پر ابہام فل کورٹ ہی ختم کرسکتا ہے : رانا ثناء اللہ

انہوں نے کہا کہ کل حکومت سپریم کورٹ پر ایک اور حملہ کرنے میں مصروف تھی۔ ملک میں الیکشن ہونا 22 کروڑ عوام کا حق ہے، جوڈیشل ریفارمز ہونی چاہئیں مگر اس کا وقت بہت اہم ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا آپ نہیں چاہتے ہیں کہ عوام کو انصاف دہلیز پر ملے۔ یہ ملک ایک قانون دان نے بنایا تھا، اب کالا کوٹ ہی اسے بچائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top