جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور کرلیا

29 مارچ, 2023 13:24

اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 تین ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا۔

قانون منظور ہونے سے تیس روز قبل جن از خود نوٹسز کے فیصلے ہوئے۔ ان میں بھی اپیل کا حق دینے کی ترمیم بل میں شامل کر لی گئی۔ آئین کی تشریح کے مقدمات کی سماعت کے لئے پانچ سے کم ججز پر مشتمل بینچ تشکیل نہیں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : جب آرڈر آف کورٹ جاری ہی نہیں ہوا تو صدر نے تاریخ کیسے دی : جسٹس جمال مندوخیل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 تین ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں زیر سماعت از خود نوٹسز میں اپیل کا حق مل جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top