جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 18 اپریل تک پیش کرنے کا حکم

29 مارچ, 2023 12:42

اسلام آباد : عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے عمران خان کو گرفتار کرکے 18 اپریل تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی۔

پراسیکوٹر راجہ رضوان عباسی سول جج ملک امان کی عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکوٹر نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی دائر درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے استدعا کی کہ عمران خان غیر حاضر ہیں، قابل ضمانت کو ناقابلِ ضمانت میں تبدیل کیا جائے۔

پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ وزیرآباد کا بہانا سن سن کر کان پک گئے ہیں، دو دن پہلے وزیرآباد نہیں تھا، جب ہائیکورٹ پیش ہوئے؟ ہر تاریخ پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی۔

پراسیکوٹر نے دلائل دیئے کہ گزشتہ سماعت پر جج نے کہا بہت بار استثنیٰ دیا جا چکا ہے، جس کے بعد ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا کارکن ہے: عمران خان

پراسیکوٹر نے اعتراض اٹھایا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر ان کے دستخط ہی نہیں۔ صرف ان کے وکلاء کے دستخط ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست خارج کرکے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

سول جج ملک امان نے دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جسے بعد ازاں سناتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی گئی۔

عدالت نے عمران خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top