جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

24 مارچ, 2023 15:48

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے حسان خان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ آٸین ٹوٹنے نہیں دے گی، یہ عمران خان کو نہیں سنبھال پا رہے : اسد عمر

فیصلے کے مطابق کوئٹہ پولیس نے کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔ حسان نیازی کے ایک روزہ ریمانڈ کو منظور کیا جاتا ہے۔ حسان خان نیازی کو تفتیشی افسر متعلقہ عدالت میں 25 مارچ کو پیش کرے۔

کوئٹہ پولیس اسلام آباد کچہری سے حسان خان کو لے کر کوئٹہ روانہ ہوگئی۔ حسان خان نیازی کے خلاف 18 مارچ کو تھانہ ائیرپورٹ کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top