جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ظلِ شاہ کے قتل کی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرینگے: فواد

11 مارچ, 2023 17:09

لاہور: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ظلِ شاہ کے قتل کی لاہور ہائی کورٹ کے جج سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کریں گے۔

فواد چوہدری کا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب عثمان انور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ظلِ شاہ کی موت حادثے کا نتیجہ تھی تو عمران خان، حماد اظہر اور مجھ سمیت پی ٹی آئی قیادت پر جھوٹا پرچہ کیوں درج کیا؟ ہر لیڈر پر 60، 60 کیسز ہیں، ہم کیسے سیاست کریں گے؟

یہ بھی پڑھیں: علی بلال کی موت حادثہ قرار، ان سب کو پتہ تھا پھر بھی جھوٹے الزام لگائے : محسن نقوی

فواد چوہدری کا کہنا تھا ہمیں ایک دن پہلے ریلی کرنے کی اجازت دی گئی، ریلی کے دن اچانک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار آکر بہیمانہ تشدد شروع کر دیتے ہیں، ہمارے کارکنوں کو گاڑیوں میں ڈالا جاتا رہا، یہ سب کچھ وزیراعلیٰ آفس سے مانیٹر کیا جا رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کے پاس بھی جا رہے ہیں کہ محسن نقوی اور پنجاب کابینہ کو کام سے روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ظلِ شاہ کی موت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی اپیل کریں گے، ظلِ شاہ کے قتل کی لاہور ہائی کورٹ کے جج سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top