جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

02 فروری, 2023 15:38

اسلام آباد : بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس پر اہم پیشرفت سامنے آگئی، بینچ پر اعتراض کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف کاغذات نامزدگی میں بیٹی ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کے لیئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان نے اپنے جواب میں اس بینچ پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔ عمران خان کے وکیل ابو ذر سلمان خان نیازی نے کہا کہ آپ بہترین جج ہیں، لیکن ہم نے حقائق سامنے رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آپ نہیں کہہ سکتے کہ میں جوابدہ نہیں، شیری رحمان کے عمران خان سے 10 اہم سوالات

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تحریری جواب میں حقائق کو درست طور پر نہیں لکھا گیا۔ اُس وقت یہ کیس سننے والے دوسرے جج پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔ کیس ایک مخصوص بنچ کو سماعت کیلئے بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی۔ اس لئے بینچ میں بیٹھے دونوں ججز نے کیس سننے سے انکار کر دیا تھا۔

وکیل نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ ابھی سپریم کورٹ کے بینچ ون میں ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے بینچ پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔ اس وقت کچھ وجہ تھی، جس کی بنا پر میں نے کہا کیس نہیں سنیں گے۔ بہرحال آپ نے اعتراض اٹھایا تو بینچ کی تشکیل نو کر دیتے ہیں۔ آئندہ ہفتے کے لیے میں لارجر بنچ بنا رہا ہوں۔

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت نو فروری تک ملتوی کردی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top