جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت میں اسلام قبول کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی: راکھی ساونت

16 جنوری, 2023 17:25

ممبئی: معروف بالی وڈ رقاصہ راکھی ساونت کا کہنا ہے انھیں بھارت میں اسلام قبول کرنے کے حوالے سے کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

حال ہی میں راکھی نے عادل خان سے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

راکھی اور عادل کے نکاح نامے پر اداکارہ کے نام کے ہمراہ ‘فاطمہ’ لکھا ہے جس کے بعد راکھی نے بھی اپنا نام تبدیل کرنے سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس سے ان خبروں کی صداقت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت بالی وڈ کی واحد سچی انسان ہیں: راج کندرا

دوسری جانب بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی نے ’لو جہاد اینگل‘ پر بات کرنے سے انکار کر دیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یہ ہندوستان ہے یہاں کوئی طالبان نہیں، مجھے اسلام قبول کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی کیوں کہ یہاں ہر چیز کی اجازت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top