جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خراٹوں سے بچانے کے لئے مددگار غذائیں کون سی ہیں ؟

16 جنوری, 2019 22:45

اچھی صحت کے لئے  نیندلینا ضروری ہے لیکن اکثر نیند کے دوران خراٹے آتے ہیں ویسے تو یہ اتنے نقصان دہ نہیں ہوتے تاہم ان کی شدت بڑھنے سے دماغی افعال پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جن سے فالج، دل کے دورے اور ڈپریشن سمیت مختلف امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ یہ عادت گھر والوں کی نیند بھی متاثر کرتی ہے جن کے لیے کسی خراٹے لینے والے شخص کے قریب سونا آسان نہیں ہوتا۔
 
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ عارضہ کسی کو اپنا شکار کیوں بناتا ہے؟
درحقیقت ناک، آنکھیں اور گالوں کے پیچھے موجود سانس کی گزرگاہ میں موجود لائننگ یا نسل پولپس کے سوجنے کے باعث یہ عارضہ لاحق ہوتا ہے۔
ناک کی اندرونی لائننگ سوجنے کے نتیجے میں یہ عارضہ لاحق ہوتا ہے جس کی علامات ناک بند ہونا، منہ پر دباﺅ سونگھنے  وغیرہ ہیں جسے آبسٹرکٹیو سلیپ اپنیا (او ایس اے) بھی کہا جاتا ہے۔
ایسا اس وقت ہوتا ہے جب سانس کی گزرگاہ عارضی طور پر اس وقت بلاک ہوجاتی ہے جب کوئی شخص سو رہا ہے جس کے نتیجے میں نیند متاثر ہوتی ہے۔
اگرچہ یہ عارضہ بہت عام ہے مگر 4 میں سے 1 شخص میں ہی اس کی تشخیص ہوتی ہے۔
اس عارضہ میں سانس کی نالی 10 سیکنڈ یا کچھ دیر کے لیے بلاک ہوتی ہے جسے ہپوفونیا بھی کہا جاتا ہے اور لوگوں کو اس کا تجربہ اکثر ہوتا ہے۔
جب ایسا ہوتا ہے تو آکسیجن کی کمی دماغ کو گہری نیند سے باہر لے آتی ہے جس کے نتیجے میں متاثرہ فرد جاگ جاتا ہے جس کے بعد سانس کی گزرگاہ دوبارہ کھل جاتی ہے اور معمول کے مطابق سانس لینے لگتا ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ انہیں روکنا کا آسان ذریعہ آپ کی کچن میں ہی موجود ہے، ایسی غذاﺅں کا ذکر درج ذیل ہیں جن کا استعمال کریں یا ان سے دوری اختیار کرلیں۔
ہلدی

یہ مصالحہ ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جو کہ ناک کی اندرونی لائننگ کی سوجن کم کرنے میں مدد دیتا ہے، گلے کو سکون پہنچانے کے ساتھ خراٹوں کا مسئلہ بھی کم کرتا ہے۔ ایک گلاس گرم دودھ میں 2 چائے کے چمچ ہلدی پاﺅڈر مکس کریں اور سونے سے آدھے گھنٹے قبل پی لیں۔
پودینہ

پودینے کا تیل یا اس کا ماﺅتھ واش ایسی چیزیں ہیں جو خراٹوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں، پودینے کے تیل کو اپنے ناک کے ارگرد مل لیں تاکہ سانس کی گزرگاہ کھل جائے، جبکہ پودینے کا ماﺅتھ واش گلے کے ٹشوز کی خرابیوں کے خلاف مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اسی طرح سونے سے قبل پودینے کے تیل کے 2 یا تین قطروں کو پانی میں مکس کرکے غرارے کرنا بھی اس مسئلے سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔
پیاز
 

پیاز صرف اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور نہیں ہوتی بلکہ اس میں قدرتی طور پر ایسے اجزاءموجود ہوتے ہیں جو ناک میں موجود ہوا کی گزرگاہ صاف رکھنے میں مدد دیتے ہیں، تو اپنی غذا میں اس کا اضافہ کرنا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
مچھلی

مچھلی سرخ گوشت کا اچھا متبادل ثابت ہوسکتی ہے، سرخ گوشت بہت زیادہ کھانے کی عادت خراٹوں کا باعث بن سکتی ہے، اس کے مقابلے میں مچھلی میں موجود فیٹی ایسڈز جسمانی ورم کو کم کرتے ہیں۔
سیب اور گاجر
 

2 گاجریں، 2 سیب، ایک لیموں کا ٹکڑا، ایک ادرک کا ٹکڑا اور ایک کپ اورنج جوس لیں، ان چیزوں کو آپس میں مکس کرلیں اور سونے سے کچھ گھنٹے پہلے پی لیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top