جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ادکارہ طوبیٰ انور کا موبائل فون نمبر لیک، بیہودہ پیغامات کی بھرمار

28 دسمبر, 2022 17:05

اداکارہ طوبیٰ انور نے انکشاف کیا ہے کہ کسی نے ان کا موبائل نمبر لیک کردیا ہے جس کے بعد انہیں غیر اخلاقی اور نفرت انگیز پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پر اسٹوریز پوسٹ کیں اور بتایا کہ انہیں واٹس ایپ پر متعدد نمبرز سے گندے پیغامات بھیجے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔

اسکرین شاٹ: طوبیٰ انور

 

اداکارہ نے لکھا کہ نامعلوم شخص نے میرا موبائل نمبر لیک کردیا ہے جس کے بعد مجھے سیکڑوں کی تعداد میں فحش اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ مجھے ملنے والے پیغامات اس قدر بیہودہ ہیں کہ میں انہیں یہاں شیئر بھی نہیں کرسکتی، میں پچھلے کئی ماہ سے یہ سب برداشت کررہی ہوں، یہ حرکت دوسروں کو پریشان کرنے والی ہے۔

اداکارہ نے خوفزدہ ہوتے ہوئے کہہ کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں کوئی میرا نمبر ٹریس کرکے میرے گھر تک نہ پہنچ جائے اور مجھے کوئی نقصان نہ پہنچا دے، یہ سب حد سے زیادہ پریشان کن اور تکلیف دہ ہے۔

اسکرین شاٹ: طوبیٰ انور

طوبیٰ انور نے نمبر لیک کرنے والے کے لیے کہا کہ جس کسی نے بھی بدلے، تفریح یا نفرت کی آگ میں آکر یہ حرکت کی ہے وہ یہ جان لے کہ یہ دوسروں کے لیے بہت زیادہ پریشانی کا باعث ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ طوبیٰ انور نے مشہورٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت سے 2018 میں خفیہ شادی کی تھی جس کا اعلان عامر لیاقت نے 2020 میں کیا تھا۔

یہ پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت سے دوسری بیوی طوبی انور نے خلع لے لی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top