جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے گزٹ نوٹیفیکیشنز جاری

25 نومبر, 2022 12:04

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ریٹائر ہونے والے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے گزٹ نوٹیفیکیشنز بھی جاری کر دئیے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے تین سال کی مدت کے لیئے ہوگا۔

سید عاصم منیر کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے تین سال کی مدت کے لیے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی سے تعاون مزید گہرا ہوگا، وہاں رہنا گھر کی طرح محسوس ہوتا ہے : وزیر اعظم

ترقیاں اور تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے، بی، آرٹیکل 48 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 8 اے، 8 ڈی کے تحت ہوئیں۔

ریٹائر ہونے والے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کے گزٹ نوٹیفیکیشنز کے مطابق وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کی منظوری دے دی ہے، ان کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔

وزیراعظم کی جانب سے جنرل ندیم رضا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ریٹائرمنٹ بھی منظور کرلی گئی ہے، جس کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top