مقبول خبریں
چین : فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک
سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق 63 فائر برگیڈ کی گاڑیوں نے تین گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا، جس میں 36 افراد ہلاک ہوگئے۔
چین کے صوبے ہینان کے شہر اینیانگ میں ایک چھوٹی فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس کے دوران فیکٹری میں کئی افراد موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : چین کے دارالحکومت میں 900 کورونا کیسز رپورٹ، دو ہلاکتیں، سخت پابندیوں کا خدشہ
واقعے کی وجوہات کا تعین نہ کیا جاسکا، تاہم تازہ ترین رپورٹ کے مطابق واقعے میں 36 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ دو افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔