جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چوروں کا ٹولہ صرف اقتدار کیلئے پاکستان آتا ہے، پیسہ سارا باہر پڑا ہے: فرخ حبیب

18 نومبر, 2022 14:28

لاہور: فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ چوروں کا ٹولہ صرف اقتدار کیلئے پاکستان آتا ہے، پیسہ سارا باہر پڑا ہے، امپورٹڈ حکومت نے ملک کا ڈیفالٹ رسک 80 فیصد پر پہنچا دیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی و معاشی بحران جاری ہے، امپورٹڈ حکومت سے ملک اور ملکی معیشت نہیں چل رہی، ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا ہورہی ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا کے باوجود 55 لاکھ نوکریاں پیدا کیں، پی ٹی آئی دور میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کررہی تھی، مہنگائی 12 فیصد سے 27 فیصد پر چلی گئی ہے، امپورٹڈ حکومت نے ملک کا ڈیفالٹ رسک 80 فیصد پر پہنچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پچھلے 7 ماہ میں جو کچھ ہوا یہ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے کیا گیا: اسد عمر

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی نہیں ملک کی جنگ لڑ رہا ہے، چوروں کا ٹولہ صرف اقتدار کیلئے پاکستان آتا ہے، پیسہ سارا باہر پڑا ہے، پاکستان میں چوروں کا لوٹ میلہ لگ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسے تجربے سے گزر رہا ہے جس سے سائنسدان بھی پریشان ہیں، بھارت روس سے سستا تیل لے رہا ہے اور پاکستان کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑرہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top