جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کے الزامات میں قطعی صداقت نہیں، پروپیگنڈا کو راہ میں نہیں آنے دیں گے : امریکہ

17 نومبر, 2022 09:16

واشنگٹن : امریکی ترجمان کا کہنا ہے کہ لگائے گئے الزامات میں قطعی صداقت نہیں، کسی سیاسی جماعت کے امیدوار پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ خوشحال و جمہوری پاکستان خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے۔ خوشحال و جمہوری پاکستان کو امریکا کے مفاد میں دیکھتے ہیں۔ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی قدر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بس بہت ہوگیا! بہتان تراشی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا : عمران خان

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ لگائے گئے الزامات میں قطعی صداقت نہیں۔ پرامن آئینی و جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کے امیدوار پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔ سابق وزیراعظم کے دورہ روس کے تازہ بیان پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔ پروپیگنڈا اور بے بنیاد اطلاعات کو دوطرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top