جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ اور نیٹو کا تحقیقات کا فیصلہ، روس سے میزائل فائر ہونے کا امکان نہیں : بائیڈن

16 نومبر, 2022 11:18

امریکہ اور اس کے اتحادی نیٹو نے تحقیقات کے بعد جوابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، بائیڈن کا کہنا ہے کہ روس سے میزائل داغے جانے کا امکان نہیں۔

یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ کے ایک گاؤں میں میزائل کے گرنے سے دو افراد کی موت کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی اہم بیٹھک ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : پولینڈ میں مبینہ روسی میزائل گرنے سے دو افراد ہلاک، نیٹو کا جنگ میں کودنے کا خدشہ

جو بائیڈن نے انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی 20 اجلاس کے موقع پر اتحادیوں کی ایک ہنگامی اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے دھماکے سے متعلق پولینڈ کی تحقیقات کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے جا رہے ہیں کہ واضح طور پر پتہ چل جائے کہ ہوا کیا ہے، پھر ہم مشترکہ طور پر اپنے اگلے اقدام کا فیصلہ کریں گے۔ اس کا امکان نہیں ہے کہ میزائل کو روس سے داغا گیا ہو، لیکن ہم دیکھیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top