جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یہ فیصلہ کن وقت ہے کہ ہم ملک کو قانون کی بالادستی کی طرف لائیں: عمران خان

14 نومبر, 2022 17:36

لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے کہ ہم ملک کو قانون کی بالادستی کی طرف لائیں، جب تک انصاف نہیں ہوگا ہم ایشین ٹائیگر نہیں بن سکتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمنٹیرینز اور سینیٹرز نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دی ہے، اعظم سواتی کے ساتھ تشدد ہوا جو ویڈیو بھیجی گئی وہ شرمندگی کا باعث ہے، ارشد شریف کو قتل کیا گیا اور پھر مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا، میں سابق وزیر اعظم ہوتے ہوئے ایف آئی آر نہیں کراسکا، یہ فیصلہ کن وقت ہے کہ ہم ملک کو قانون کی بالادستی کی طرف لائیں، سوشل میڈیا کا زمانہ ہے دنیا بھر کی انفارمیشن سامنے آجاتی ہے۔

عمران خان کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ساتھ برطانیہ میں جو بھی ہوا سب کے سامنے ہے، برطانوی عدالت نے شہباز شریف پر جرمانہ کیا، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی پاکستان میں خوشحالی نہیں آسکتی، جب تک انصاف نہیں ہوگا ہم ایشین ٹائیگر نہیں بن سکتے، پاکستان وہ ملک ہے جو انصاف کے نام پر بنا تھا، اسلامی ریاست کی بنیاد عدل و انصاف پر رکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان حملہ معاملہ : پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کی جوڈیشل کمیشن کی استدعا

ان کا کہنا تھا کہ بورس جانسن کو کورونا قوانین پر عمل نہ کرنے پر نکالا گیا، برطانیہ اور یورپ میں کیوں قبضہ گروپ نہیں ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا مسئلہ ہے یہاں زمین خریدیں تو قبضہ ہوجاتا ہے، ایک کروڑ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کریں تو آئی ایم ایف کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سزا یافتہ آدمی ملک کے فیصلے کرے گا؟، ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، سیلاب کیلئے لوگوں نے اربوں رپے دیے مگر سرمایہ کاری نہیں کرتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے بچے باہر بھاگے ہوئے ہیں، باہر بیٹھے ہوئے شخص کو ڈر ہے الیکشن ہوئے تو وہ ہار جائے گا، بیرون ملک بیٹھا شخص ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، باہر بیٹھا ہوا شخص ہر فیصلہ اپنے مفاد میں کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top