جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سوچا تھا اچھا کھیلیں گے لیکن سارے خواب پورے نہیں ہوتے: نسیم شاہ

02 نومبر, 2022 14:49

سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں سب ٹیمیں یہ ہی خواب لے کر آئیں کہ جیت کر جائیں، ہماری بھی یہ بھی سوچ تھی کہ اچھا کھیل کر ورلڈ کپ جیتیں گے، ہر کھلاڑی نے پوری کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔

جنوبی افریقا سے میچ سے قبل نسیم شاہ نے سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو ہوا وہ ماضی کا حصہ بن گیا ہے اور اب ہمیں آگے دیکھنا ہوگا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ وکٹ جیسی بھی ہو ہمیں بولنگ اچھی کرنا ہوگی، یہاں پر بولر کو سپورٹ ملتی ہے لیکن ساتھ میں بولنگ بھی کرنا ہوتی ہے، اچھی وکٹ ہونے کے باوجود کبھی بولرز کو مار پڑ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ جنوبی افریقا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

انہوں نے کہا کہ سب ٹیمیں یہ ہی خواب لے کر آئیں کہ جیت کر جائیں، سب نے سوچا تھا اچھا کھیلیں گے لیکن سارے خواب پورے نہیں ہوتے، ہماری بھی یہ بھی سوچ تھی کہ اچھا کھیل کر ورلڈ کپ جیتیں گے، ہر کھلاڑی نے پوری کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔

نسیم نے پاک بھارت میچ میں شکست پر کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد ٹیم کا مورال بہت نیچے چلا گیا، ہمارا فوکس جنوبی افریقا کے خلاف میچ پر ہے، جو ہمارے ہاتھ میں ہے اس پر فوکس کرنا ہے، جو نصیب میں ہے مل جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top