جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی گئی

21 اکتوبر, 2022 16:17

اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے اعظم سواتی کو 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی استدعا مسترد، اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد کی عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل محفوظ کیا تھا ان پر اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کرنے کا الزام ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top