جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

توشہ خانہ فیصلہ خلاف آیا، تو راستوں کو بند کرو، پتہ چلے پی ٹی آئی طاقت ہے : پرویز خٹک

21 اکتوبر, 2022 10:12

پشاور : پرویز خٹک نے توشہ خانہ فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں کارکنوں کو راستوں کو بند کرنے کا پیغام دے دیا۔

سابق وزیر دفاع اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء پرویز خٹک کی آڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس میں انہوں نے کارکنوں اور اراکین اسمبلی کے لیئے پیغام جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، سیکورٹی سخت

پرویز خٹک نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کا فیصلہ سنایا جارہا ہے۔ اگر فیصلہ خلاف آیا تو کارکن احتجاج کے لئے تیار ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں زبردست احتجاج کرنا ہے اور مکمل احتجاج کرنا ہے۔ راستوں کو بند کرو تاکہ لوگوں کو پتہ چل جائے کہ تحریک انصاف ایک طاقت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top