جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نیلی چائے صحت کے لیے موثر

07 جنوری, 2019 22:18

آپ نے سبز، سیاہ یا سنہری چائے تو پی ہوگی لیکن نیلی چائے سے  کبھی لطف اندوز ہوئے ہیں ؟
ہم آپ کو ایک ایسی چائے کے بارے مین بتاتے ہیں جس کا نام  تو بلیو بٹرفلائی پی فلاور ٹی ہے ۔ جسے گرم یا ٹھنڈی شکل میں جس طرح بھی پیا جائے، لوگوں کو پسند آتی ہے۔یہ کیفین فری ہربل چائے ہے جو کہ Clitoria ternatea نامی پودے کے تازہ یا خشک پتوں سے تیار کی جاتی ہے۔
اس چائے کو  سب سے پہلے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اب دنیا بھر میں اسے پیا جاتا ہے اور ہر ملک میں ہی اسے بنانے کے لیے درکار چیزیں مل جاتی ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ یہ چائے موٹاپے سے نجات کے ساتھ ساتھ جگر پر چربی چڑھنے کے امراض سے لڑنے میں بھی مدد دیتی ہے۔
 
اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔

موٹاپے سے نجات

اس چائے کا استعمال معمول بنانا جسم میں کیلوریز جلنے کے عمل کو تیز کرتا ہے جبکہ میٹابولزم کو تیز کرتا ہے، ماہرین کے مطابق اس چائے کو دن میں 2 بار پینے کی عادت زیادہ کیلوریز جلاتی ہے، اس سے جگر پر چربی کم ہوتی ہے جو کہ عام طور پر جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے خصوصاً توند۔ اس کو پینے سے توند سے نجات آسان ہوسکتی ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور

یہ چائے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور اور ورم کش ہوتی ہے جس سے جسم سے زہریلے مواد کے اخراج میں مدد ملتی ہے جو کہ غیرضروری چربی کو بھی گھلاتا ہے۔

مزاج خوشگوار بنائے

جو لوگ اکثر چڑچڑے رہتے ہیں ان کے لیے یہ مشروب بہترین ہے کیونکہ یہ ذہنی تناﺅ کم کرکے مزاج کو خوشگوار بناتا ہے۔

جلد کے لیے بھی فائدہ مند

ماہرین کے مطابق یہ نیلی چائے عمر بڑھنے سے جلد پر مرتب ہونے والے اثرات کے خلاف مزاحمت کرتی ہے جبکہ اس ہارمون کو متحرک کرتی ہے جو جلد کو جواب رکھتا ہے۔
 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top