جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کراچی میں ایک گٹر کا ڈھکن نہیں لگا سکا : وزیر اعلیٰ سندھ

15 اکتوبر, 2022 15:43

کراچی : مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 24 اضلاع میں اس وقت ایمرجنسی ہے، سیلاب سے سندھ میں 80 فیصد سے زیادہ نقصان ہوا ہے،عمران خان ایک گٹر کا ڈھکن نہیں لگا سکا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی ایم سی ساؤتھ کے میرا پِیر میٹرنٹی ہوم موسیٰ لین کا دورہ کیا، جہاں انہوں جے ڈی سی نے ڈائیلاسز سینٹر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مصروفیات کی وجہ سے ڈائیلاسسز سینٹر کا دورہ نہیں کرسکا۔ سیلاب کی وجہ سے سندھ کے دوروں پر تھا۔ کراچی شہر میں بارشوں کے بعد کام ہو رہا ہے۔ ان کاموں کا جائزہ لینے آج نکلا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ فری ڈائلاسز سینٹر مکمل کرنے پر اس فلاحی ادارے کو مبارکباد دیتا ہوں۔ سیلاب متاثرین کی بھی مدد کرنے کے لئے یہ فلاحی ادارہ آگے ہے۔ تمام فلاحی اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر آگے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کے سیلاب متاثرہ شخص کی اپیل پر آرمی چیف نے امدادی سامان بھجوادیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 24 اضلاع میں اس وقت ایمرجنسی ہے۔ سیلاب سے سندھ میں 80 فیصد سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے دنیا بھر میں سیلاب کے متعلق آگاہی دی ہے۔ اتنا سنگین سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے خود کہا کہ اس قدر تباہی نہیں دیکھی۔ یہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی میں پاکستان کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ سیلاب سے 20 لاکھ گھر گرے ہیں۔ لیاری والوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نوکریاں نہیں دے سکے۔ الیکن کے بعد میرٹ پر نوکریاں دیں گے۔ لیاری کا میرٹ سب سے اوپر ہے۔ سندھ میں کہیں ڈاکٹرز کو ڈیوٹی نہ کرنے پر نوکریوں سے نہیں نکالا گیا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اب خود ہی کہ دیا ہے کہ وہ کٹھ پتلی تھا۔ کراچی میں عمران خان ایک گٹر کا ڈھکن نہیں لگا سکا۔ عمران خان کھبی کراچی آیا ہی نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top