جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستانی عوام کو درپیش خطرے پر متنبہ کردیا

08 اکتوبر, 2022 10:34

جینیوا: سیلاب کے بعد لوگوں کی صحت بھی تباہی کے دہانے پر ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستانی عوام کو درپیش خطرے پر متنبہ کردیا۔

اقوام متحدہ نے پاکستان کے لئے امداد ی رقم کی اپیل بڑھا کر 816 ملین ڈالر کردی ہے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ موسمیاتی ناانصافی کی سنگینی کا شکار ہیں، کئی ہفتوں بعد بھی پاکستان کے جنوبی حصے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اس وقت بڑے پیمانے پر فنڈنگ کی ضرورت ہے: انتونیو گوتریس

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے زیادہ ہیضے ، ملیریا اور ڈینگی سے اموات کا خطرہ ہے، سیلاب کے بعد پاکستان کو غذائی تحفظ کا سنگین خطرہ لاحق ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top