جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مہسا امینی کی موت : یورپی یونین کا ایران پر نئی سخت پابندیوں پر غور

05 اکتوبر, 2022 10:29

برسلز : یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ ایران میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف مہلک کریک ڈاؤن پر ایران پر نئی سخت پابندیوں پر غور کر رہی ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ امریکہ کے اقدام کے بعد مہسا امینی کے قتل کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے خلاف مہلک کریک ڈاؤن پر ہمارے اختیار میں موجود تمام آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں خودکشی کی شرح بڑھ گئی، نوجوانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

ان کا کہنا تھا کہ ان آپشنز میں مہسا امینی کے قتل اور ایرانی سکیورٹی فورسز کے مظاہروں کا جواب دینے کے لیے نئی سخت پابندیوں کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 16 ستمبر سے اب تک سیکورٹی فورسز کے کم از کم 12 ارکان کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top