جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس کا جوابی اقدام، برطانیہ کو موسم سرما میں گیس کی قلت کے خطرے کا سامنا

04 اکتوبر, 2022 10:29

لندن : روس کی جانب سے جوابی اقدامات کے باعث برطانیہ کو اس موسم سرما میں گیس کی قلت کے ایک نمایاں خطرے کا سامنا ہے۔

روس نے یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد مغرب کی طرف سے عائد پابندیوں کے جواب میں یورپ کو گیس کی ترسیل کو نچوڑ دیا ہے۔

عالمی سطح پر گیس کی سپلائی کو روکا گیا ہے اور ایندھن کے لیے مسابقت میں اضافہ کیا ہے، جس سے اس موسم سرما میں بلیک آؤٹ کے امکانات بڑھ گئے ہیں، کیونکہ برطانیہ کی تقریباً 40 فیصد بجلی جلتی گیس سے آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرینی علاقوں کا الحاق، شدید ردعمل،روسی صدر خمیازہ بھگتیں گے : امریکی صدر

اب برطانیہ کو اس موسم سرما میں گیس کی قلت کے ایک نمایاں خطرے کا سامنا ہے اور وہ ہنگامی صورتحال میں داخل ہو سکتا ہے، جس میں پاور اسٹیشنز کا بند ہونا بھی شامل ہے۔

برطانیہ میں گیس سے چلنے والے اسٹیشنوں جیسے سب سے بڑے صارفین پر گیس کی لوڈ شیڈنگ نافذ کی جائے گی۔

گیس بحران کی خبروں کے بعد مارکیٹ کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں صنعتیں دیوالیہ ہوجائیں گی، جبکہ مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top