جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران : یونیورسٹی پر پولیس کا چھاپہ، طلباء کے ساتھ جھڑپیں، پارلیمنٹ کا بند کمرہ اجلاس

03 اکتوبر, 2022 10:34

تہران : شریف یونیورسٹی میں ایرانی پولیس کے چھاپے کے دوران طلباء کے ساتھ جھڑپوں میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ ایران نے مظاہروں کو اسرائیلی اور امریکی منصوبہ بندی قرار دے دیا ہے۔

اتوار کے روز ملک کی سب سے باوقار یونیورسٹیوں میں سے ایک تہران کی شریف یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ پولیس کی جھڑپ ہوئی ہے، جس کے باعث طلباء کی بڑی تعداد کیمپس کی کار پارکنگ میں پھنس گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں شریف یونیورسٹی کے کیمپس میں طلباء کو سیکیورٹی فورسز سے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں گولیوں کی طرح کی آوازیں دور سے سنی جا سکتی ہیں۔

سیکورٹی فورسز نے طلباء کے ہاسٹل پر چھاپہ مارا، جس کے دوران آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ کئی طلباء کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ جھڑپوں کی خبر سن کر کیمپس کے مرکزی دروازے کے باہر طلباء کے رشتہ داروں کا ہجوم جمع ہو گیا۔

ایران کے ممبران اسمبلی کا بند کمرہ اجلاس ہوا، جس میں انہیں ملک میں جارے مظاہروں اور موجود صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس اجلاس کی کوئی زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں پاکستانی سرحد کے قریب جھڑپیں، کرنل سمیت 19 افراد ہلاک

ایک ممبران اسمبلی نے بتایا کہ انٹیلی جنس اور سیکورٹی فورسز کے اقدامات کے ساتھ ساتھ ملک کی صورتحال کے حوالے سے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں ایک رپورٹ فراہم کی گئی۔

قانون سازوں کو بتایا گیا ہے کہ فسادات مکمل طور پر پہلے سے بنائے گئے منصوبے کے تحت کیئے کئے جارہے ہیں۔ مہسا امینی کی موت ان فسادات کا ایک بہانہ تھی۔ کچھ عناصر ملک میں داخل ہوئے اور فسادات شروع کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق بعد میں کچھ نوجوان انسٹاگرام اور سائبر اسپیس کے زیر اثر فسادات میں آگئے۔ اسرائیل اور امریکہ نے بھی فسادات کی حمایت کی اور اعلان بھی کیا کہ وہ فسادیوں کو پناہ دینے کے لیے تیار ہیں۔

سیستان بلوچستان صوبے میں ہونے والے فسادات سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ سے صوبے کے سیکورٹی مسائل پر خصوصی رپورٹ مانگی گئی ہے۔

ناروے میں قائم ایک این جی او ایران ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ اب تک پورے ایران میں 133 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top