جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکا، آسٹریلیا اور جاپان کا چین کے خلاف مل کر کام کرنے کا عزم

02 اکتوبر, 2022 19:02

امریکا، آسٹریلیا اور جاپان نے چین کے خلاف مل کر کام کرنے کا عزم کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تینوں ملکوں کے وزرائے دفاع نے فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ آبنائے تائیوان اور خطے میں چین کے بڑھتے جارحانہ رویے پر تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ تائیوان سے متعلق انتہائی خطرناک اشارے بھیج رہا ہے : چین

آسٹریلین وزیر دفاع ہان رچرڈ مارلیس کا کہنا ہے کہ ہمارا مفاد خطے میں عالمی قوانین برقرار رکھنے میں ہے،چین دنیا کو اس انداز میں ڈھالنا چاہتا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top