جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بورے والا : گھر میں ڈکیتی کے دوران دو خواتین سے اجتماعی زیادتی

01 اکتوبر, 2022 13:43

بورے والا : گھر میں ڈکیتی کے دوران دو خواتین سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

بورے والا کے ایک گھر میں نامعلوم پانچ ڈاکو داخل ہوئے، جنہوں نے ہزاروں روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیئے۔ اس دوران گھر میں موجود دو خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 331 ہوگئی، مزید 35 ہزار گھروں کو نقصان

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی، جبکہ آئی جی پنجاب فیصل شاہ کار نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کیا جائے، انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ خواتین پر تشدد اور زیادتی کے مرتکب ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top