جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش کرنے والے پچھتائیں گے : شیخ رشید

06 اگست, 2022 10:22

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مستقبل کی سیاسی ذمہ داریاں عدلیہ کے کاندھوں پر آگئی ہیں، عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش کرنے والے پچھتائیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ سیاسی بے امنی اور بدامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کو الیکشن کمشنر کے بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہیئے: مریم نواز

انہوں نے کہا کہ عمران خان یا اس کی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کی سیاسی ذمہ داریاں عدلیہ کے کاندھوں پر آگئی ہیں۔ 30 اگست تک اہم وقت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top