جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ نے صحت عامہ کی ایمرجنسی لگا دی، وباء کے مقابلے کیلئے پرعزم ہوں : جو بائیڈن

05 اگست, 2022 13:31

واشنگٹن : امریکہ میں رواں سال منکی پاکس کے 7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صحت عامہ کی ایمرجنسی لگا دی گئی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے سماجی میڈیا ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میں منکی پاکس کو روکنے کے لئے پرعزم ہوں۔ ہمیں ویکسین کی تقسیم، جانچ کو بڑھانا، اور خطرے میں پڑنے والی کمیونٹیز کو تعلیم دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ وائرس پر آج کا صحت عامہ کا ہنگامی اعلان اس وباء کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے، جس کی فوری ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی سعودی عرب اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم دوبارہ فراہم کرنے کی منظوری

امریکہ کی 50 ریاستوں میں سے زیادہ تر میں منکی پاکس کے مریض ہیں۔ نیویارک اور کچھ دوسری ریاستوں نے گزشتہ ہفتے اس بیماری پر صحت عامہ کی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ بخار، سر درد، پٹھوں میں درد اور کمر میں درد، لمف نوڈس میں سوجن، سردی لگنا، تھکن، گلے میں خراش، ناک بند ہونا، یا کھانسی، شرمگاہ میں دانے نکلنا منکی پاکس کی علامات میں شمار ہوتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top