جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ق لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومت کمزور نظر آ رہی ہے : خواجہ سلمان رفیق

05 اگست, 2022 12:37

لاہور : لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ فوری الیکشن نظر نہیں آ رہے۔ ق لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومت کمزور نظر آ رہی ہے۔

لاہور احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی رنماء خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا واضح فیصلہ آ چکا ہے۔ کیس کئی سال سے چل رہا تھا، پی ٹی آئی قیادت التواء مانگتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ صادق و آمین کا ڈھنڈورا پیٹا گیا۔ ہمارے مؤقف پر مہر ثبت ہو چکی ہے کہ عمران خان نے غیر ملکی لوگوں سے بیس بیس لاکھ ڈالر لیئے۔ وفاقی حکومت قانون کے مطابق ریفرنس دائر کرے گی۔ فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسپیکر نے توشہ خانہ اسکینڈل میں نااہلی ریفرنس کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھیوں نے طویل جیلیں کاٹیں۔ قدرت اپنا انصاف اور فیصلہ کرتی ہے جو الزامات کو لگائے گا، وہ چیزیں اس کے ہی سامنے آئے گی۔

سلمان رفیق نے کہا کہ معشیت کی بحالی کے آثار نظر آ رہے ہیں، ڈالر نیچے جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ کی خلاف ورزی سے عمران خان نے معشیت کو نقصان پہچایا۔ اتحادی جماعتیں معشیت کی بہتری و بحالی کیلئے حکومت کی مدت مکمل کرے گی۔

لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے حالات خراب ہیں، اگر شہباز شریف کی طرز پر محنت نہ کی گئی تو ڈینگی کے حالات مزید خراب ہوں گے۔ فوری الیکشن نظر نہیں آ رہے۔ ق لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومت کمزور نظر آ رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top