جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس : پولیس نے یاسمین راشد اور شفقت محمود کو بے گناہ قرار دے دیا

05 اگست, 2022 12:36

لاہور : پولیس نے توڑ پھوڑ کیس میں رہنماء پی ٹی آئی یاسمین راشد اور شفقت محمود کو بے گناہ قرار دے دیا۔

لاہور پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد اور شفقت محمود سمیت دیگر کو بے گناہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : دوست ممالک انتظار میں ہیں کہ آئی ایم ایف پیکیج دے تو وہ امداد کریں : مِفتاح اسماعیل

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان رہنماؤں پر تھانہ شفیق آباد، شاہدرہ ، گلبرگ اور بھاٹی گیٹ میں مقدمات درج تھے، پولیس نے مقدمے سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کردیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کو ان مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے ضمانتوں کی درخواستیں واپس لے لیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top