جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : گارڈن ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکہ، دو پولیس اہلکار شہید، دو زخمی

03 اگست, 2022 13:52

کراچی : گارڈن ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکے میں دو زخمی افراد میں سے ایک کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔

کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور سب انسپکڑ سمیت دو زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کا ترجمان لیاری کے اغواء کا دعویٰ، پولیس نے معاملہ مشکوک قرار دے دیا

شہید اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل شہزاد اور صابر، جبکہ زخمیوں کی شناخت اسلحہ خانے کے انچارج سب انسپکٹر سعید اور کانسٹیبل علی گوہر کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اور زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی علی گوہر کی حالت بھی نازک ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ دوران انسپکشن ہوا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top