جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسپین اور برازیل سے منکی پاکس سے متاثرہ اشخاص کی پہلی اموات کی اطلاع

01 اگست, 2022 13:18

مئی میں شروع ہونے والے اس وباء کے تقریباً 70 فیصد کیسز یورپ اور 25 فیصد امریکہ میں پائے گئے، اسپین اور برازیل میں پہلی اموات رپورٹ ہوگئیں۔

اسپین اور برازیل نے منکی پاکس سے ایک ایک موت کی اطلاع دی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ مئی کے اوائل میں شروع ہونے والی اس بیماری کے پھیلنے سے منسلک پہلی اموات ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق اسپین دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے، جہاں وائرس کے چار ہزار 298 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے ایک کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈبلیو ایچ او سے نسلی امتیاز سے بچنے کیلئے منکی پاکس کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

برازیل کے جنوب مشرقی شہر بیلو ہوریزونٹے کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل ایک مریض انتقال کرگیا، جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ مریض کی عمر 41 سال تھی، جو  لیمفوما اور کمزور مدافعتی نظام کا بھی شکار تھا۔

برازیل کی وزارت صحت نے ایک ہزار کے قریب منکی پاکس کے کیسز ریکارڈ کیے ہیں، زیادہ تر ساؤ پالو اور ریو ڈی جنیرو ریاستوں میں سامنے آئے۔

واضح رہے کہ بیماری کی ابتدائی علامات میں تیز بخار، لمف غدود کی سوجن اور چکن پاکس جیسے دانے شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top