مقبول خبریں
بنگلادیش: اسکول بس ٹرین کی زد میں آگئی، طالبعلوں اور اساتذہ سمیت 11 افراد ہلاک
ڈھاکا: چٹاگانگ میں ٹرین نے طالب علموں اور اساتذہ سے بھری منی بس کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ گزشتہ روز بنگلا دیش کے ضلع چٹاگانگ میں اس وقت پیش آیا جب طالب علموں اور اساتذہ سے بھری بس پھاٹک کراس کر رہی تھی کہ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر تباہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش اور بھارت میں سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک، لاکھوں متاثر ہوگئے
مقامی حکام کے مطابق حادثے میں 11 افراد اور 5 زخمی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں 7 طالب علم اور 4 اساتذہ شامل ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے میں 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔