مقبول خبریں
نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ کو تبدیل کردیا گیا
مکہ: نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ کو تبدیل کردیا گیا۔
نماز عشاء کے بعد غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل شروع ہوا، اس سال یکم محرم الحرام کو غلافِ کعبہ تبدیل کیا جارہا ہے۔
غلافِ کعبہ کی تبدیلی کو کسوہ الحرم انتظامیہ کے سپرد کردیا گیا ہے، خانہ کعبہ کا غلاف بڑے ٹریلر کے ذریعے مسجد الحرام پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا
قدرتی ریشم سے تیار کسوہ، شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کسوہ مکہ میں تیار کیا گیا ہے۔