جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس کی یورپ کو گیس کی سپلائی میں کمی، برطانیہ میں بجلی انتہائی مہنگی ہونے کا خدشہ

28 جولائی, 2022 10:05

لندن : روس نے یورپ کو گیس کی سپلائی میں کمی کی دھمکی دی ہے، جس کے باعث برطانیہ میں بجلی کی قیمتیں آسمان کو چھو سکتی ہیں۔

برطانیہ کے محکمہ بجلی نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس یورپ کو فراہم کی جانے والی قدرتی گیس کی سپلائی میں کمی کرتا ہے۔ تو برطانیہ کو ملک کو توانائی شعبے کو راکٹ کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

برطانیہ کی گیس کی درآمدات کا صرف چھ فیصد روس سے آتا ہے۔ برطانیہ کی گیس مارکیٹ براعظم اور ناروے تک پائپ لائنوں کے نیٹ ورک کے ذریعے یورپ سے منسلک ہے اور موسم گرما میں قیمتیں پہلے ہی معمول سے چار گنا زیادہ ہیں۔ لیکن گیس ذخیرہ کرنے کی محدود صلاحیت کے باعث برطانیہ سردیوں میں برآمدات کے لیے یورپ پر انحصار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روسی افواج نے یوکرین کے دوسرے بڑے پاور پلانٹ پر قبضہ کر لیا

زیادہ قیمتیں صارفین کے بلوں پر اور بھی زیادہ دباؤ ڈالیں گی، جو جنوری میں دوبارہ بڑھنے سے پہلے اکتوبر میں ریکارڈ سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔ حکومت پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ گھریلو ٹیرف پر چار سو پاؤنڈ کی رعایت سے آگے بڑھ کر کام کرے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث لائٹس کو آن رکھنا بھی مشکل ہو جائے گا۔ برطانیہ کو اپنی بجلی کے لئے فرانس، ناروے، بیلجیم اور ہالینڈ پر انحصار کرنا پڑے گا۔

نیشنل گرڈ نے کہا کہ  گیس کی سپلائی میں کمی کے باعث پڑنے والے دباؤ کے نتیجے میں ملک کے سخت ترین دنوں میں قیمت یورپ سے زیادہ ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top