جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تنخواہ میں اضافے کی ٹک ٹاک وڈیو بنانے پر خاتون ملازمت سے فارغ

19 جولائی, 2022 13:15

ڈینور سے تعلق رکھنے والی لیکسی لارسن نے اپنے ٹک ٹاک پر اپنی متعدد ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جس میں انھوں نے یہ بتایا کہ وہ ٹیک انڈسٹری میں اپنی نئی ملازمت میں 70 ہزار ڈالر کی تنخواہ سے 90 ہزار ڈالر کی تنخواہ تک جانے میں کیسے کامیاب ہوئی۔

اگرچہ کلپس نے لاکھوں آراء حاصل کیں لیکن خاتون کے باس کو یہ حرکت پسند نہیں آئی کہ وہ اپنی تنخواہ کی تفصیلات عوامی پلیٹ فارم پر شیئر کر رہی تھیں۔

ٹیک ورکر نے پوسٹ کیا کہ اسے میٹنگ کے لیے بلایا گیا اور بعد میں اسے ٹک ٹاک ویڈیوز کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا گیا۔

لیکسی نے کہا کہ میٹنگ ان ویڈیوز پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے بلائی گئی تھی جو اس نے مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پوسٹ کی تھیں۔

اگرچہ خاتون نے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن یہ اس کی ملازمت بچانے کے لیے کافی نہیں تھا اور میٹنگ میں بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک پر اس کی ویڈیوز نے ’سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش‘ پیدا کر دی ہے۔

ٹیک ورکر لیکسی لارسن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی کمپنی نے اسے بتایا کہ وہ کوئی خطرہ مول نہیں لیں گے حالانکہ اس نے کوئی اصول نہیں توڑا تھا۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ لیکسی لارسن نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، اس کی تنخواہ پر بحث کرنے کا حق نیشنل لیبر ریلیشن ایکٹ کے ذریعے محفوظ ہے، جو 1935ء سے ایک قانون ہے۔

لیکسی لارسن نے کمپنی کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

یہ پڑھیں  : دولہا اور دلہن شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرسکیں، مگر شادی دھوم دھام سے ہوئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top