جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں کتنی بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیئے

09 جولائی, 2022 10:05

کراچی : رواں سال مون سون کے پہلے سسٹم کے شہر کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ ہونے والی مجموعی بارش کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

مختلف علاقوں میں ریکارڈ ہونے والے مجموعی اعداد و شمار شہر میں 3 جولائی سے 8 جولائی تک بارشوں کے ہیں۔ 6 روز کے دوران سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 184.7 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : کل سے اب تک کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق

سرجانی ٹاون میں اس دورانیے کے دوران 144 ملی میٹر، پی اے ایف بیس فیصل پر 113 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 100.2 ملی میٹر، پرائے ایئرپورٹ پر 91.9 ملی میٹر، ناظم آباد میں 91.5 ملی میٹر، پی اے ایف بیس مسرور پر 74.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 71.6 ملی میٹر، گلستان جوہر میں 69.8 ملی میٹر، گلشن معمار میں 65.2،  سعدی ٹاون میں 60.6، کیماڑی 49.6، گڈاپ ٹاؤن 47.8، جبکہ اورنگی ٹاؤن میں 47.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top