جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سائیکل چور اور بھینس چور جیل چلے جاتے ہیں، بڑے چوروں کو سزا نہیں ملتی: عمران خان

08 جولائی, 2022 19:31

خوشاب: عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کے اربوں روپے چوری کرنے والوں کو این آر او دیا جاتا ہے، سائیکل چور اور بھینس چور جیل چلے جاتے ہیں،بڑے چوروں کو سزا نہیں ملتی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خوشاب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اپنے ضمیر کا سودا کرتے ہیں، اس کی قیمت لگواتے ہیں، یہ ضمیر کی قیمت لگوا کر قوم، آئین اور دین سے غداری کرتے ہیں، یہ عمران خان کی نہیں آپ سب کی جنگ ہے، حکومت گرا کر 22کروڑ لوگوں کی توہین کی گئی، جوتے پالش کرنے والے کو ہمارا سربراہ بنادیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوٹرل کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ہے: عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا نے میر جعفر اور میر صادق کو ساتھ ملا کر سازش کی، میر جعفر اور میر صادق نے 22کروڑ پاکستانیوں کی منتخب حکومت گرائی، قوم کبھی انہیں تسلیم نہیں کرے گی، مغربی ممالک میں ضمانت پر چپڑاسی کو بھی نوکری نہیں دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر 15 اور میری ٹیم پر دہشت گردی کی ایف آئی آرز ہیں، دھاندلی کے باوجود ان کو شکست ہوگی، ضمنی الیکشن کے بعد جب فیصلہ آئے گا تو حمزہ شہباز کو جانا ہوگا، بڑے چوروں کو سزا نہیں ملتی، ملک کے اربوں روپے چوری کرنے والوں کو این آر او دیا جاتا ہے، سائیکل چور اور بھینس چور جیل چلے جاتے ہیں،بڑے چوروں کو سزا نہیں ملتی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top