جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

طوفانی بارشوں کے باعث ملک میں اموات کی تعداد 80 ہوگئی

07 جولائی, 2022 12:07

ملک بھر میں طوفانی بارشوں لے باعث اموات کی تعداد 80 ہوگئی۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق طوفانی بارشوں کے سبب بلوچستان میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جس کے نتیجے میں 16 خواتین اور 13 بچوں سمیت 42 افراد سیلابی ریلوں اور مکانات گرنے سے ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے مختلف ڈیم اور نالوں میں طغیانی کے وجہ سیلابی صورت حال رہی جس کے باعث آبادیوں کو بری طرح نقصان پہنچا، ہرنائی میں پہاڑوں سے آنے والا سیلابی ریلہ شہر میں داخل ہونے سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی مون سون بارشیں اب تک 31 افراد کی جان لے چکی ہیں : پی ڈی ایم اے

دوسری جانب غذر میں آسمانی بجلی گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

اس کے علاوہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں بارش کا پانی داخل ہوگیا جب کہ ملتان کےمختلف علاقوں میں درخت، بجلی کی تاریں گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top