جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چئیرمین جوائنٹ چیفس کا دورہ ایران، صدر سمیت اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقاتیں

02 جولائی, 2022 14:27

اسلام آباد : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چئیرمین جوائنٹ چیفس نے ایران کے صدر سے دفاع کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایران کے سرکاری دورے میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے اسٹریٹیجک امور، علاقائی سلامتی، دفاع کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ایرانی وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور پاسدارن انقلاب کے کمانڈر انچیف اور ایرانی بحریہ اور فضائیہ کے سربراہوں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان : سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک

ملاقاتوں میں پاک ایران عسکری قیادت نے دو طرفہ تعاون اور روابط کے فروغ پر اتفاق کیا، دونوں جانب سے پاک ایران سرحد کو امن اور دوستی کی سرحد کے طور پر اجاگر کیا گیا۔

ایرانی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا۔ ایرانی فوج کے جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top