جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیٹرولیم مصنوعات پر 50روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور

29 جون, 2022 14:46

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات پر 50روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی۔

وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے آئندہ مالی سال میں مرحلہ وار بنیادوں پر پیٹرولیم لیوی ٹیکس میں 50 روپے اضافے کی ایوان سے منظوری مانگ لی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 50 روپے فی لیٹر لیوی یکمشت عائد نہیں کی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات پر اس وقت لیوی صفر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کا مطالبہ

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے لیوی لگانے کی منظوری حاصل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگانے کا اختیار قومی اسمبلی نے حکومت کو دے رکھا ہے، ابھی 50 روپے لیوی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top