مقبول خبریں
پنجاب اور بلوچستان کی سرحد پر نان کسٹم پیڈ سامان کی بڑی کھیپ برآمد
کوئٹہ : فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کسٹم رکھنی نے پنجاب اور بلوچستان کی سرحدی پٹی پر بڑی کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ سامان کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔
ترجمان کسٹم کے مطابق رکنی کسٹم حکام نے دو بڑے ٹرک سے کروڑوں روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کر لیا ہے۔ دو بڑے ٹرکوں کے ذریعے ایرانی کمبل، غیر ملکی کپڑا، غیر ملکی ٹائر، چھالیہ، غیر ملکی سگریٹس اور فلیور اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ کا کوہ پیما سینکڑوں فٹ بلندی سے نیچے گر کر جاں بحق
چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق نے بہترین کارکردگی پر اسٹاف کو مبارکباد دی۔