جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی مون سون : ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے ’فری وہیکل ریپیئرنگ سروس‘ متعارف کرادی

18 جون, 2022 18:56

کراچی: ٹریفک پولیس نے مون سون بارشوں کے پیشِ نظر شہریوں کی سہولت کے لیے ’فری وہیکل ریپیئرنگ سروس‘ (free vehicle repairing service) متعارف کروادی۔

کراچی ٹریفک پولیس کے ڈی آئی جی احمد چیمہ نے نجی چینل سے گفتگو میں کہا کہ فری وہیکل ریپیئرنگ سروس مون سون بارشوں میں عوام کی سہولت کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فری وہیکل ریپیئرنگ سروس میں پنکچر لگانے، ٹائر میں ہوا بھرنے، گاڑیوں کو ٹو کرنے، آگ بجھانے کے آلات سمیت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دیگر ضروری سامان بھی موجود ہوگا۔

ڈی آئی جی ٹریفک احمد چیمہ نے مزید بتایا کہ فری وہیکل ریپیئرنگ سروس طبی امداد بھی فراہم کرے گی جب کہ گاڑی بند ہونے کی صورت میں 2 لیٹر پیٹرول گاڑی کو اور آدھا لیٹر پیٹرول بائیک کو فراہم کیا جائے گا تاکہ قریبی پیٹرول پمپ یا قریبی منزل پر پہنچا جا سکے اور ٹریفک میں خلل پیدا نہ ہو سکے۔

یہ پڑھیں  : کراچی میں بارش کی پیش گوئی، بلدیہ عظمیٰ نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی

ڈی آئی جی کے مطابق شہر بھر میں 26 پیٹرولنگ ٹریفک وہیکل اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں جس میں سے بارشوں کے دنوں میں 8 شارع فیصل، میٹرپول سے جناح ٹرمینل، 5 ضلع جنوبی، تین ضلع غربی جب کہ اہم شاہراہوں سمیت دیگر مصروف سڑکوں پر گشت کریں گے۔

شہری مدد کے لیے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top