جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں این اے دو سو چالیس کی نشست کا معرکہ ایم کیو ایم پاکستان نے مار لیا

17 جون, 2022 09:26

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار محمد ابوبکر نے چند ووٹوں کی برتری سے این اے دو سو چالیس کی نشست اپنے نام کرلی۔

این اے دو سو چالیس ضمنی انتخاب کے 308 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ قومی پاکستان کے محمد ابوبکر دس ہزار چھ سو تیراسی ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جو ایم کیو ایم سے غلطیاں ہوئیں اس سے سبق سیکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں: وسیم اختر

ٹی ایل پی کے شہزادہ شہباز دس ہزار چھ سو اٹھارہ ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔ مہاجر قومی موومنٹ کے سید رفیع الدین آٹھ ہزار تین سو تیراسی ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ووٹرز ٹرن آؤٹ آٹھ اعشاریہ تین آٹھ فیصد رہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top