جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ ہائی کورٹ کی دعا زہرا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت

08 جون, 2022 16:30

کراچی : عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اغواء کا مقدمہ نہیں بنتا ہے، دعا زہرا اپنی مرضی سے جس کے ساتھ جانا چاہے یا رہنا چاہے رہ سکتی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرا کیس کی سماعت کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دعا زہرا اپنی مرضی سے جس کے ساتھ جانا چاہے یا رہنا چاہے رہ سکتی ہے۔ تمام شواہد کی روشنی میں اغواء کا مقدمہ نہیں بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے : میڈیکل رپورٹ

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو کیس کا ضمنی چالان جمع کرانے، عمر کے تعین سے متعلق میڈیکل سرٹیفکیٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں ریکارڈ کرایا گیا بیان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ دعا زہرا کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنا سندھ حکومت کی صوابدید ہے۔ ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے۔ عدالت نے دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top