جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سینیگال کے اسپتال میں آگ لگنے سے گیارہ نوزائیدہ بچے ہلاک

26 مئی, 2022 10:49

ڈکر : سینیگال میں رات گئے ایک سرکاری اسپتال میں آگ لگنے سے گیارہ نوزائیدہ بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

سینیگال کے ٹرانسپورٹ مرکز میں واقع بچوں کے سرکاری اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو تیزی سے پھیل گئی۔ آگ کے باعث اسپتال میں دھواں بھر گیا اور بھگڈر مچ گئی، جس کے نتیجے میں گیارہ نوزائیدہ بچے ہلاک ہوگئے، صرف تین بچوں کو بچایا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں : روس کی ڈونباس ریجن کا کنٹرول لینے کی کارروائیاں جاری، مزید حملوں میں پانچ شہری ہلاک

واقعے کے بعد متاثرہ خاندانوں میں غم سے نڈھال ہوگئے، جبکہ عوام نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ملک کے صدر نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کی۔ اسپتال کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top